24 جنوری 2012 - 20:30

مصرمیں اخوان المسلمین تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اخوان المسلمین اسرائيل کے ساتھ مذاکرات کے خلاف ہے۔

ابنا: مصرمیں اخوان المسلمین تنظیم کے ترجمان محمود غزلان نے کہا ہے کہ اخوان المسلمین اسرائيل کے ساتھ مذاکرات کے خلاف ہے۔ اس نے کہا کہ اس بارے میں اخوان کا مؤقف واضح اور روشن ہے اور اخوان المسلمین اسرائيل کے ساتھ مذاکرات کی مخالف ہے ۔ ادھر اسرائيل نے مصر کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے۔